سورہ Az-Zukhruf — آیت 10
سونے کی چمک · 43:10 · 10/89
ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
Allathee jaAAala lakumu al-ardamahdan wajaAAala lakum feeha subulan laAAallakum tahtadoon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا۔ اور اس میں تمہارے لئے رستے بنائے تاکہ تم راہ معلوم کرو
محمد جوناگڑھی
وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش (بچھونا) بنایا اور اس میں تمہارے لیے راستے کردیے تاکہ تم راه پالیا کرو.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہی نا جس نے تمہارے لیے اس زمین کو گہوارہ بنایا اور اس میں تمہاری خاطر راستے بنادیے تاکہ تم لوگ اپنی منزلِ مقصود کی راہ پا سکو۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنا دیا اور پھر اس میں تمہارے لیے راستے بنا دیے تاکہ تم منزل تک پہنچ سکو
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش (بچھونا)[1] بنایا اور اس میں تمہارے لیے راستے کردیے تاکہ تم راه پالیا کرو.[2]
حواشی
[1] ایسا بچھونا، جس میں ثبات وقرار ہے، تم اس پر چلتے ہو، کھڑے ہوتے اور سوتے ہو اور جہاں چاہتے ہو، پھرتے ہو، اس نے اس کو پہاڑوں کے ذریعے سے جمادیا تاکہ اس میں حرکت وجنبش نہ ہو۔ [2] یعنی ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں اور ایک ملک سے دوسرے ملک میں جانے کے لیے راستے بنادیئے تاکہ کاروباری، تجارتی اور دیگر مقاصد کے لیے تم آجاسکو۔