سورہ At-Taghabun — آیت 5

ہار جیت · 64:5 · 5/18

أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَؤُا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَبْلُ فَذَاقُوا۟ وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

Alam ya'tikum nabao allatheena kafaroomin qablu fathaqoo wabala amrihim walahum AAathabunaleem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کیا تم کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور (ابھی) دکھ دینے والا عذاب (اور) ہونا ہے

محمد جوناگڑھی

کیا تمہارے پاس اس سے پہلے کے کافروں کی خبر نہیں پہنچی؟ جنہوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھ لیا اور جن کے لیے دردناک عذاب ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا تمہیں  اُن لوگوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اِس سے پہلے کُفر کیا اور پھر اپنی شامتِ اعمال کا مزہ چکھ لیا؟ اور آگے اُن کے لیے ایک درد ناک عذاب ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا تمہارے پاس خبریں آ نہیں چکی ہیں ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا تھا پہلے تو انہوں نے اپنے کیے کی سزا چکھ لی اور ان کے لیے دردناک عذاب بھی ہے۔