سورہ Ar-Rum — آیت 53

روم · 30:53 · 53/60

وَمَآ أَنتَ بِهَـٰدِ ٱلْعُمْىِ عَن ضَلَـٰلَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِـَٔايَـٰتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ

Wama anta bihadi alAAumyi AAandalalatihim in tusmiAAu illa man yu'minu bi-ayatinafahum muslimoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور نہ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے (نکال کر) راہ راست پر لاسکتے ہو۔ تم تو انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی فرمانبردار ہیں

محمد جوناگڑھی

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کرنے والے ہیں آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں پس وہی اطاعت کرنے والے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہِ راست دکھا سکتے ہو۔ تم تو صرف اُنہی کو سُنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور سرِ تسلیم خم کر دیتے ہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور آپ ﷺ نہیں ہدایت دے سکتے اندھوں کو ان کی گمراہی سے (پھیر کر) آپ نہیں سنا سکتے مگر انہی کو جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہیں