سورہ Ar-Rum — آیت 50

روم · 30:50 · 50/60

فَٱنظُرْ إِلَىٰٓ ءَاثَـٰرِ رَحْمَتِ ٱللَّهِ كَيْفَ يُحْىِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَآ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

Fanthur ila atharirahmati Allahi kayfa yuhyee al-ardabaAAda mawtiha inna thalika lamuhyee almawtawahuwa AAala kulli shay-in qadeer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

تو (اے دیکھنے والے) خدا کی رحمت کی نشانیوں کی طرف دیکھ کہ وہ کس طرح زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ بیشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

محمد جوناگڑھی

پس آپ رحمت الٰہی کے آﺛار دیکھیں کہ زمین کی موت کے بعد کس طرح اللہ تعالیٰ اسے زنده کر دیتا ہے؟ کچھ شک نہیں کہ وہی مردوں کو زنده کرنے واﻻ ہے، اور وه ہر ہر چیز پر قادر ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

دیکھو اللہ کی رحمت کے اثرات کہ مُردہ پڑی ہوئی زمین کو وہ کس طرح جِلا اُٹھاتا ہے، یقیناً وہ مُردوں کو زندگی بخشنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو دیکھو اللہ کی رحمت کے آثار کی طرف وہ کس طرح زندہ کردیتا ہے زمین کو اس کے ُ مردہ ہوجانے کے بعد یقیناً وہی زندہ کرنے والا ہے مردوں کو بھی اور یقیناً وہ ہرچیز پر قادر ہے