سورہ Ar-Rahman — آیت 33
مہربان · 55:33 · 33/78
يَـٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَـٰنٍ
Ya maAAshara aljinni wal-insiini istataAAtum an tanfuthoo min aqtari assamawatiwal-ardi fanfuthoo la tanfuthoonailla bisultan
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں
محمد جوناگڑھی
اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اے گروہ جِنّ و اِنس، اگر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو۔ نہیں بھاگ سکتے۔ اس کے لیے بڑا زور چاہیے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اے گروہ جن و انس ! اگر تم طاقت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل بھاگوتو نکل بھاگو۔ تم نکل نہیں سکو گے مگر (اللہ کی) سند کے ساتھ۔