سورہ An-Nur — آیت 20

نور · 24:20 · 20/64

وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ

Walawla fadlu AllahiAAalaykum warahmatuhu waanna Allaha raoofun raheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا مگر وہ کریم ہے) اور یہ کہ خدا نہایت مہربان اور رحیم ہے

محمد جوناگڑھی

اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ بڑی شفقت رکھنے واﻻ مہربان ہے۔ (تو تم پر عذاب اتر جاتا).

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے (تو یہ چیز جو ابھی تمہارے اندر پھیلائی گئی تھی بدترین نتائج دکھا دیتی)

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم لوگوں پر نہ ہوتی اور یہ کہ یقیناً اللہ بہت مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے