سورہ An-Nur — آیت 16

نور · 24:16 · 16/64

وَلَوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَآ أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَـٰذَا سُبْحَـٰنَكَ هَـٰذَا بُهْتَـٰنٌ عَظِيمٌ

Walawla ith samiAAtumoohuqultum ma yakoonu lana an natakallama bihathasubhanaka hatha buhtanun AAatheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں شایاں نہیں کہ ایسی بات زبان پر نہ لائیں۔ (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو (بہت) بڑا بہتان ہے

محمد جوناگڑھی

تم نے ایسی بات کو سنتے ہی کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں ایسی بات منھ سے نکالنی بھی ﻻئق نہیں۔ یا اللہ! تو پاک ہے، یہ تو بہت بڑا بہتان ہے اور تہمت ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیوں نہ اُسے سنتے ہی تم نے کہہ دیا کہ "ہمیں ایسی بات زبان سے نکالنا زیب نہیں دیتا، سبحان اللہ، یہ تو ایک بہتان عظیم ہے"

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا تو تم کہتے کہ ہمارے لیے جائز نہیں ہے کہ ہم ایسی بات زبان پر لائیں (اور کہتے کہ) اے اللہ ! ُ تو پاک ہے یہ تو ایک بہت بڑا بہتان ہے