سورہ An-Nisa — آیت 72

عورت · 4:72 · 72/176

وَإِنَّ مِنكُمْ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنْ أَصَـٰبَتْكُم مُّصِيبَةٌ قَالَ قَدْ أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَىَّ إِذْ لَمْ أَكُن مَّعَهُمْ شَهِيدًا

Wa-inna minkum laman layubatti-annafa-in asabatkum museebatun qala qad anAAamaAllahu AAalayya ith lam akun maAAahum shaheeda

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور تم میں کوئی ایسا بھی ہے کہ (عمداً) دیر لگاتا ہے۔ پھر اگر تم پر کوئی مصیبت پڑ جائے تو کہتا ہے کہ خدا نے مجھ پر بڑی مہربانی کی کہ میں ان میں موجود نہ تھا

محمد جوناگڑھی

اور یقیناً تم میں بعض وه بھی ہیں جو پس وپیش کرتے ہیں، پھر اگر تمہیں کوئی نقصان ہوتا ہے تو وه کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہاں، تم میں کوئی کوئی آدمی ایسا بھی ہےجو لڑائی سے جی چُراتا ہے، اگر تم پر کوئی مصیبت آئے تو کہتا ہے اللہ نے مجھ پربڑا فضل کیا کہ میں اِن لوگوں کے ساتھ نہ گیا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو دیر لگا دیتے ہیں پھر اگر تمہیں کوئی مصیبت پیش آجائے تو وہ کہے گا کہ مجھ پر تو اللہ نے بڑا انعام کیا کہ میں ان کے ساتھ شریک نہیں ہوا