سورہ An-Nisa — آیت 39
عورت · 4:39 · 39/176
وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَأَنفَقُوا۟ مِمَّا رَزَقَهُمُ ٱللَّهُ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ بِهِمْ عَلِيمًا
Wamatha AAalayhim law amanoobillahi walyawmi al-akhiriwaanfaqoo mimma razaqahumu Allahu wakana Allahubihim AAaleema
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور اگر یہ لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے اور جو کچھ خدا نے ان کو دیا تھا اس میں سے خرچ کرتے تو ان کا کیا نقصان ہوتا اور خدا ان کو خوب جانتا ہے
محمد جوناگڑھی
بھلا ان کا کیا نقصان تھا اگر یہ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ﻻتے اور اللہ تعالیٰ نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں خرچ کرتے، اللہ تعالیٰ انہیں خوب جاننے واﻻ ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
آخر اِن لوگوں پر کیا آفت آ جاتی اگر یہ اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے اور جو کچھ اللہ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے اگر یہ ایسا کرتے تو اللہ سے ان کی نیکی کا حال چھپا نہ رہ جاتا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ان لوگوں پر کیا آفت آجاتی اگر یہ اللہ اور یوم آخر پر (صدقِ دل سے) ایمان لے آتے اور خرچ کرتے (کھلے دل کے ساتھ) اس میں سے جو اللہ نے انہیں دیا ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے اچھی طرح واقف ہے