سورہ An-Nisa — آیت 21
عورت · 4:21 · 21/176
وَكَيْفَ تَأْخُذُونَهُۥ وَقَدْ أَفْضَىٰ بَعْضُكُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ وَأَخَذْنَ مِنكُم مِّيثَـٰقًا غَلِيظًا
Wakayfa ta'khuthoonahu waqad afdabaAAdukum ila baAAdin waakhathnaminkum meethaqan ghaleetha
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور تم دیا ہوا مال کیونکر واپس لے سکتے ہو جب کہ تم ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرچکے ہو۔ اور وہ تم سے عہد واثق بھی لے چکی ہے
محمد جوناگڑھی
تم اسے کیسے لے لو گے حاﻻنکہ تم ایک دوسرے سے مل چکے ہو اور ان عورتوں نے تم سے مضبوط عہد وپیمان لے رکھا ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور آخر تم اُسے کس طرح لے لوگے جب کہ تم ایک دُوسرے سے لُطف اندوز ہو چکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور تم اسے کیسے واپس لے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرچکے ہو ؟ اور وہ تم سے مضبوط قول وقرار لے چکی ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
تم اسے کیسے لے لو گے حاﻻنکہ تم ایک دوسرے سے مل چکے ہو[1] اور ان عورتوں نے تم سے مضبوط عہد وپیمان لے رکھا ہے۔[2]
حواشی
[1] ”ایک دوسرے سے مل چکے ہو“ کا مطلب ہم بستری ہے۔ جسے اللہ تعالیٰ نے کنایتہً بیان فرمایا ہے۔ [2] ”مضبوط عہد وپیمان“ سے وہ عہد مراد ہے جو نکاح کے وقت مرد سے لیا جاتا ہے کہ تم ”اسے اچھے طریقے سے آباد کرنا یا احسان کے ساتھ چھوڑ دینا“۔