سورہ An-Nisa — آیت 149

عورت · 4:149 · 149/176

إِن تُبْدُوا۟ خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا۟ عَن سُوٓءٍ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيرًا

In tubdoo khayran aw tukhfoohu aw taAAfooAAan soo-in fa-inna Allaha kana AAafuwwan qadeera

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اگر تم لوگ بھلائی کھلم کھلا کرو گے یا چھپا کر یا برائی سے درگزر کرو گے تو خدا بھی معاف کرنے والا (اور) صاحب قدرت ہے

محمد جوناگڑھی

اگر تم کسی نیکی کو علانیہ کرو یا پوشیده، یا کسی برائی سے درگزر کرو، پس یقیناً اللہ تعالیٰ پوری معافی کرنے واﻻ اور پوری قدرت واﻻ ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

(مظلوم ہونے کی صورت میں اگر چہ تم کو بد گوئی کا حق ہے ) لیکن اگر تم ظاہر و باطن میں بھلائی ہی کیے جاؤ، یا کم از کم بُرائی سے درگزر کرو، تو اللہ کی صفت بھی یہی ہے کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے حالانکہ سزا دینے پر پوری قدرت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اگر تم بھلائی کو ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ یا تم برائی کو معاف کردیا کرو تو یقیناً اللہ بھی معاف فرمانے والا قدرت رکھنے والا ہے۔