سورہ An-Nisa — آیت 104
عورت · 4:104 · 104/176
وَلَا تَهِنُوا۟ فِى ٱبْتِغَآءِ ٱلْقَوْمِ ۖ إِن تَكُونُوا۟ تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ ۖ وَتَرْجُونَ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا
Wala tahinoo fee ibtigha-ialqawmi in takoonoo ta'lamoona fa-innahum ya'lamoona kamata'lamoona watarjoona mina Allahi ma layarjoona wakana Allahu AAaleeman hakeema
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور کفار کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرنا اگر تم بےآرام ہوتے ہو تو جس طرح تم بےآرام ہوتے ہو اسی طرح وہ بھی بےآرام ہوتے ہیں اور تم خدا سے ایسی ایسی امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھ سکتے اور خدا سب کچھ جانتا اور (بڑی) حکمت والا ہے
محمد جوناگڑھی
ان لوگوں کا پیچھا کرنے سے ہارے دل ہو کر بیٹھ نہ رہو! اگر تمہیں بے آرامی ہوتی ہے تو انہیں بھی تمہاری طرح بے آرامی ہوتی ہے اور تم اللہ تعالیٰ سے وه امیدیں رکھتے ہو، جو امیدیں انہیں نہیں، اور اللہ تعالیٰ دانا اور حکیم ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اِس گروہ کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاوٴ۔ اگر تم تکلیف اُٹھارہے ہو تو تمہاری طرح وہ بھی تکلیف اُٹھارہے ہیں۔ اور تم اللہ سے اُس چیز کے اُمّیدوار ہو جس کے وہ اُمّیدوار نہیں ہیں۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ حکیم و دانا ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور اس دشمن گروہ کا پیچھا کرنے میں کمزوری نہ دکھاؤ اگر تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو تمہاری طرح انہیں بھی تو تکلیف پہنچتی ہے اور تم اللہ سے ایسی امیدیں رکھتے ہو جیسی امیدیں وہ نہیں رکھتے اور یقیناً اللہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی