سورہ An-Naml — آیت 11

چیونٹی · 27:11 · 11/93

إِلَّا مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوٓءٍ فَإِنِّى غَفُورٌ رَّحِيمٌ

Illa man thalama thummabaddala husnan baAAda soo-in fa-innee ghafoorun raheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

ہاں جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو میں بخشنے والا مہربان ہوں

محمد جوناگڑھی

لیکن جو لوگ ﻇلم کریں پھر اس کے عوض نیکی کریں اس برائی کے پیچھے تو میں بھی بخشنے واﻻ مہربان ہوں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِلّا یہ کہ کسی نے قصور کیا ہو۔ پھر اگر بُرائی کے بعد اُس نے بھلائی سے (اپنے فعل کو)بدل لیا تو میں معاف کرنے والا مہربان ہوں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

سوائے اس کے جس نے کوئی ظلم کیا ہو پھر اس نے بدل دیا برائی کو نیکی سے تو یقیناً میں بہت بخشنے والا بیحد مہربان ہوں