سورہ An-Nahl — آیت 67

شہد کی مکھی · 16:67 · 67/128

وَمِن ثَمَرَٰتِ ٱلنَّخِيلِ وَٱلْأَعْنَـٰبِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

Wamin thamarati annakheeli wal-aAAnabitattakhithoona minhu sakaran warizqan hasanan innafee thalika laayatan liqawmin yaAAqiloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور کھجور اور انگور کے میووں سے بھی (تم پینے کی چیزیں تیار کرتے ہو کہ ان سے شراب بناتے ہو) اور عمدہ رزق (کھاتے ہو) جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں ان کے لیے ان (چیزوں) میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے

محمد جوناگڑھی

اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنا لیتے ہو اور عمده روزی بھی۔ جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لیے تو اس میں بہت بڑی نشانی ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

(اسی طرح)کھجور کے درختوں اور انگُور کی بیلوں سے بھی ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور پاک رزق بھی۔ یقیناً اِس میں ایک نشانی ہے عقل سے کام لینے والوں کے لیے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں سے بھی ان سے تم نشہ آور چیزیں بھی بناتے ہو اور اچھا رزق بھی یقیناً اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں