سورہ An-Nahl — آیت 123

شہد کی مکھی · 16:123 · 123/128

ثُمَّ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ أَنِ ٱتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَٰهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

Thumma awhayna ilayka aniittabiAA millata ibraheema haneefan wama kanamina almushrikeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

پھر ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی کہ دین ابراہیم کی پیروی اختیار کرو جو ایک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

محمد جوناگڑھی

پھر ہم نے آپ کی جانب وحی بھیجی کہ آپ ملت ابراہیم حنیف کی پیروی کریں، جو مشرکوں میں سے نہ تھے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پھر ہم نے تمہاری طرف یہ وحی بھیجی کہ یکسُو ہو کر ابراہیم ؑ کے طریقے پر چلو اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پھر (اے محمد !) ہم نے وحی کی آپ کی طرف کہ پیروی کیجئے ملت ابراہیم کی یکسو ہو کر اور وہ ہرگز مشرکین میں سے نہ تھے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

پھر ہم نے آپ کی جانب وحی بھیجی کہ آپ ملت ابراہیم حنیف کی پیروی کریں[1] ، جو مشرکوں میں سے نہ تھے.

حواشی

[1] مِلَّةَ کے معنی ایسا دین جسے اللہ تعالٰی نے اپنے کسی نبی کے ذریعے لوگوں کے لئے مشروع اور ضروری قرار دیا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) باوجود اس بات کے کہ آپ تمام انبیاء سمیت اولاد آدم کے سردار ہیں، آپ کو ملت ابراہیمی کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے، جس سے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی امتیازی اور خصوصی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ ویسے اصول میں تمام انبیاء کی شریعت اور ملت ایک ہی رہی جس میں رسالت کے ساتھ توحید ومعاد کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔