سورہ Ali 'Imran — آیت 83
عمران کا خاندان · 3:83 · 83/200
أَفَغَيْرَ دِينِ ٱللَّهِ يَبْغُونَ وَلَهُۥٓ أَسْلَمَ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ
Afaghayra deeni Allahi yabghoonawalahu aslama man fee assamawati wal-arditawAAan wakarhan wa-ilayhi yurjaAAoon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
کیا یہ (کافر) خدا کے دین کے سوا کسی اور دین کے طالب ہیں حالانکہ سب اہلِ آسمان و زمین خوشی یا زبردستی سے خدا کے فرماں بردار ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
محمد جوناگڑھی
کیا وه اللہ تعالیٰ کے دین کے سوا اور دین کی تلاش میں ہیں؟ حاﻻنکہ تمام آسمانوں والے اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرمانبردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اب کیا یہ لوگ اللہ کی اطا عت کے طریقہ (دینُُ اللہ) کوچھوڑ کر کوئی اور طریقہ چاہتے ہیں؟ حالانکہ آسمان و زمین کی ساری چیزیں چارو ناچاراللہ ہی کے تابع فرمان(مسلم)ہیں اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو کیا یہ اللہ کے دین کے سوا کوئی اور دین چاہتے ہیں ؟ جبکہ آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے وہ اللہ کے سامنے سرتسلیم خم کیے ہوئے ہے چاہے خوشی سے اور چاہے مجبوراً اور اسی کی طرف ان سب کو لوٹا دیا جائے گا۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
کیا وه اللہ تعالیٰ کے دین کے سوا اور دین کی تلاش میں ہیں؟ حاﻻنکہ تمام آسمانوں والے اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرمانبردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے[1] ، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
حواشی
[1] جب آسمان اور زمین کی کوئی چیز اللہ تعالیٰ کی قدرت ومشیت سے باہر نہیں، چاہے خوشی سے یا ناخوشی سے۔ توپھرتم اس کے سامنے قبول اسلام سے کیوں گریز کرتے ہو؟ اگلی آیات میں ایمان لانے کا طریقہ بتلا کر (کہ ہر نبی اور ہر منزل کتاب پر بغیر تفریق کے ایمان لانا ضروری ہے) پھر کہا جا رہا ہے کہ اسلام کے سوا کوئی اور دین قبول نہیں ہوگا، کسی اور دین کے پیروکاروں کے حصے میں سوائے گھاٹے کے اور کچھ نہیں آئے گا۔