سورہ Ali 'Imran — آیت 80
عمران کا خاندان · 3:80 · 80/200
وَلَا يَأْمُرَكُمْ أَن تَتَّخِذُوا۟ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ أَرْبَابًا ۗ أَيَأْمُرُكُم بِٱلْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ
Wala ya'murakum an tattakhithooalmala-ikata wannabiyyeena arbabanaya'murukum bilkufri baAAda ith antum muslimoon
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور اس کو یہ بھی نہیں کہنا چاہیے کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا بنالو بھلا جب تم مسلمان ہو چکے تو کیا اسے زیبا ہے کہ تمہیں کافر ہونے کو کہے
محمد جوناگڑھی
اور یہ نہیں (ہو سکتا) کہ وه تمہیں فرشتوں اورنبیوں کو رب بنا لینے کا حکم کرے، کیا وه تمہارے مسلمان ہونے کے بعد بھی تمہیں کفر کا حکم دے گا۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہ تم سے ہرگز یہ نہ کہے گا کہ فرشتوں کو یا پیغمبروں کواپنا رب بنا لو، کیا یہ ممکن ہے کہ ایک نبی تمہیں کفر کا حکم دے جب کہ تم مسلم ہو؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور نہ کبھی وہ تمہیں اس بات کا حکم دے گا کہ تم فرشتوں کو اور انبیاء کو رب بنا لو تو کیا وہ تمہیں کفر کا حکم دے گا اس کے بعد کہ تم مسلم ہوچکے ہو ؟