سورہ Al-Qasas — آیت 30
قصے · 28:30 · 30/88
فَلَمَّآ أَتَىٰهَا نُودِىَ مِن شَـٰطِئِ ٱلْوَادِ ٱلْأَيْمَنِ فِى ٱلْبُقْعَةِ ٱلْمُبَـٰرَكَةِ مِنَ ٱلشَّجَرَةِ أَن يَـٰمُوسَىٰٓ إِنِّىٓ أَنَا ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
Falamma ataha noodiyamin shati-i alwadi al-aymani fee albuqAAati almubarakatimina ashshajarati an ya moosa innee anaAllahu rabbu alAAalameen
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
جب اس کے پاس پہنچے تو میدان کے دائیں کنارے سے ایک مبارک جگہ میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ موسٰی میں تو خدائے رب العالمین ہوں
محمد جوناگڑھی
پس جب وہاں پہنچے تو اس بابرکت زمین کے میدان کے دائیں کنارے کے درخت میں سے آواز دیئے گئے کہ اے موسیٰ! یقیناً میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا پروردگار.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہاں پہنچا تو وادی کے داہنے کنارے پر مبارک خطّے میں ایک درخت سے پُکارا گیا کہ”اے موسیٰؑ ، میں ہی اللہ ہوں، سارے جہاں والوں کا مالک۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو جب وہ وہاں پہنچا تو اسے ندا دی گئی وادی کے دائیں کنارے سے بابرکت جگہ میں ایک درخت سے کہ اے موسیٰ ؑ ٰ ! میں ہی اللہ ہوں تمام جہانوں کا پروردگار