سورہ Al-Mujadila — آیت 15
جھگڑنے والی · 58:15 · 15/22
أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
aAAadda Allahu lahum AAathabanshadeedan innahum saa ma kanoo yaAAmaloon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں یقیناً برا ہے
محمد جوناگڑھی
اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، تحقیق جو کچھ یہ کر رہے ہیں برا کر رہے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے، بڑے ہی برے کرتوت ہیں جو وہ کر رہے ہیں
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اللہ نے تیار کر رکھا ہے ان کے لیے سخت عذاب یقینا بہت ہی برا ہے وہ طرزعمل جو وہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔