سورہ Al-Mu'minun — آیت 98
مومنین · 23:98 · 98/118
وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ
WaaAAoothu bika rabbi an yahduroon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور اے پروردگار! اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آموجود ہوں
محمد جوناگڑھی
اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
بلکہ اے میرے ربّ، میں تو اِس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور اے میرے رب ! میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس سے کہ وہ میرے پاس آئیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں.[1]
حواشی
[1] اس لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے تاکید فرمائی کہ ہر اہم کام کی ابتدا اللہ کے نام سے کرو یعنی بسم اللہ پڑھ کر، کیونکہ اللہ کی یاد، شیطان کو دور کرنے والی چیز ہے۔ اسی لئے آپ یہ دعا بھی مانگتے تھے۔ «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَدْمِ وَمِنَ الْغَرَقِ ، وَأَعُوذُ بِكَ أَن يَّتَخَبَّطَنِيَ الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ» (أبو داود ، كتاب الوتر، باب في الاستعاذة) رات کو گھبراہٹ میں آپ یہ دعا بھی پڑھتے تھے۔ «باسْمِ اللهِ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَةِ مِنْ غَضَبِه، وَعِقَابِه، وَمِنْ شَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ» ( مسند أحمد ،2/181 أبو داود كتاب الطب، باب كيف الرقى - ترمذي ، أبواب الدعوات)