سورہ Al-Mu'minun — آیت 41
مومنین · 23:41 · 41/118
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ بِٱلْحَقِّ فَجَعَلْنَـٰهُمْ غُثَآءً ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ
Faakhathat-humu assayhatubilhaqqi fajaAAalnahum ghuthaanfabuAAdan lilqawmi aththalimeen
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
تو ان کو (وعدہٴ برحق کے مطابق) زور کی آواز نے آپکڑا، تو ہم نے ان کو کوڑا کرڈالا۔ پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے
محمد جوناگڑھی
بالﺂخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیﺦ نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈاﻻ، پس ﻇالموں کے لئے دوری ہو.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
آخر کار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ ٴ عظیم نے ان کو آلیا اور ہم نے ان کو کچرا بنا کر پھینک دیا۔۔۔۔ دُور ہو ظالم قوم!
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ان کو آپکڑا ایک چنگھاڑنے حق کے ساتھ تو ہم نے بنا دیا انہیں کوڑا کرکٹ تو پھٹکار ہے ان ظالموں کی قوم پر
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
بالﺂخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیﺦ[1] نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈاﻻ[2]، پس ﻇالموں کے لئے دوری ہو.
حواشی
[1] یہ چیخ کہتے ہیں کہ حضرت جبرائیل (عليه السلام) کی چیخ تھی، بعض کہتے ہیں کہ ویسے ہی سخت چیخ تھی، جس کے ساتھ باد صر صر بھی تھی۔ دونوں نے مل کر ان کو چشم زدن میں فنا کے گھاٹ اتار دیا۔ [2] غُثْآءَ اس کوڑے کرکٹ کو کہتے ہیں جو سیلابی پانی کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں درختوں کے پتے، خشک تنے، تنکے اور اسی طرح کی چیزیں ہوتی ہیں۔ جب پانی کا زور ختم ہو جاتا ہے، تو خشک ہو کر بیکار پڑے ہوتے ہیں، یہی حال ان منکرین اور متکبرین کا ہوا۔