سورہ Al-Ma'idah — آیت 39
دسترخوان · 5:39 · 39/120
فَمَن تَابَ مِنۢ بَعْدِ ظُلْمِهِۦ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
Faman taba min baAAdi thulmihiwaaslaha fa-inna Allaha yatoobu AAalayhiinna Allaha ghafoorun raheem
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور جو شخص گناہ کے بعد توبہ کرے اور نیکوکار ہو جائے تو خدا اس کو معاف کر دے گا کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے
محمد جوناگڑھی
جو شخص اپنے گناه کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو اللہ تعالیٰ رحمت کے ساتھ اس کی طرف لوٹتا ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ معاف فرمانے واﻻ مہربانی کرنے واﻻ ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
پھر جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ کی نظرِ عنایت پھر اس پر مائل ہوجائے گی، اللہ بہت درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو جس نے بھی توبہ کرلی اپنے اس ظلم کے بعد اور اصلاح کرلی تو اللہ ضرور قبول کرتا ہے اس کی توبہ کو یقیناً اللہ غفور ہے رحیم ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جو شخص اپنے گناه کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو اللہ تعالیٰ رحمت کے ساتھ اس کی طرف لوٹتا ہے[1] ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ معاف فرمانے واﻻ مہربانی کرنے واﻻ ہے۔
حواشی
[1] اس توبہ سے مراد عند اللہ قبول توبہ ہے۔ یہ نہیں کہ توبہ سے چوری یا کسی اور قابل حد جرم کی سزا معاف ہوجائے گی۔ حدود، توبہ سے معاف نہیں ہوں گی۔