سورہ Al-Kahf — آیت 95

غار · 18:95 · 95/110

قَالَ مَا مَكَّنِّى فِيهِ رَبِّى خَيْرٌ فَأَعِينُونِى بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا

Qala ma makkannee feehi rabbeekhayrun faaAAeenoonee biquwwatin ajAAal baynakum wabaynahum radma

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

ذوالقرنین نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے۔ تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا

محمد جوناگڑھی

اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے، تم صرف قوت طاقت سے میری مدد کرو. میں تم میں اور ان میں مضبوط حجاب بنا دیتا ہوں

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس نے کہا”جو کچھ میرے ربّ نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے۔ تم بس محنت سے میری مدد کرو، میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس نے کہا جو کچھ مجھے دے رکھا ہے اس میں میرے رب نے وہ بہت بہتر ہے البتہ تم لوگ میری مدد کرو قوت (محنت) کے ذریعے سے میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے، تم صرف قوت[1] طاقت سے میری مدد کرو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنا ديتا ہوں۔

حواشی

[1] قوت سے مراد یعنی تم مجھے تعمیراتی سامان اور رجال کار مہیا کرو۔