سورہ Al-Kahf — آیت 87

غار · 18:87 · 87/110

قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُۥ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِۦ فَيُعَذِّبُهُۥ عَذَابًا نُّكْرًا

Qala amma man thalamafasawfa nuAAaththibuhu thumma yuraddu ila rabbihifayuAAaththibuhu AAathaban nukra

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

ذوالقرنین نے کہا کہ جو (کفر وبدکرداری سے) ظلم کرے گا اسے ہم عذاب دیں گے۔ پھر (جب) وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ بھی اسے بُرا عذاب دے گا

محمد جوناگڑھی

اس نے کہا کہ جو ﻇلم کرے گا اسے تو ہم بھی اب سزا دیں گے، پھر وه اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا اور وه اسے سخت تر عذاب دے گا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اس نے کہا، "جو ان میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو سزا دیں گے، پھر وہ اپنے رب کی طرف پلٹایا جائے گا اور وہ اسے اور زیادہ سخت عذاب دے گا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس نے کہا جس نے ظلم کیا ہم اسے سزا دیں گے پھر وہ لوٹایا جائے گا اپنے رب کی طرف اور وہ اسے بہت سخت عذاب دے گا

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اس نے کہا کہ جو ﻇلم کرے گا اسے تو ہم بھی اب سزا دیں گے[1] ، پھر وه اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا اور وه اسے سخت تر عذاب دے گا.

حواشی

[1] یعنی جو کفر وشرک پر جما رہے گا، اسے ہم سزا دیں گے یعنی پچھلی غلطیوں پر مواخذہ نہیں ہوگا۔