سورہ Al-Jumu'ah — آیت 1
جمعہ · 62:1 · 1/11
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ٱلْمَلِكِ ٱلْقُدُّوسِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ
Yusabbihu lillahi ma feeassamawati wama fee al-ardialmaliki alquddoosi alAAazeezi alhakeem
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ حقیقی پاک ذات زبردست حکمت والا ہے
محمد جوناگڑھی
(ساری چیزیں) جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہیں (جو) بادشاه نہایت پاک (ہے) غالب وباحکمت ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے۔۔۔۔ بادشاہ ہے، قُدُّوس ہے، زبردست اور حکیم ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تسبیح کرتی ہے اللہ کی ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے جو بادشاہ ہے (ہر عیب سے) پاک ہے بہت زبردست ہے بہت حکمت والا ہے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
(ساری چیزیں) جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہیں (جو) بادشاه نہایت پاک (ہے) غالب وباحکمت ہے.