سورہ Al-Isra — آیت 72

رات کا صفر · 17:72 · 72/111

وَمَن كَانَ فِى هَـٰذِهِۦٓ أَعْمَىٰ فَهُوَ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ أَعْمَىٰ وَأَضَلُّ سَبِيلًا

Waman kana fee hathihi aAAmafahuwa fee al-akhirati aAAma waadallu sabeela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جو شخص اس (دنیا) میں اندھا ہو وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا۔ اور (نجات کے) رستے سے بہت دور

محمد جوناگڑھی

اور جو کوئی اس جہان میں اندھا رہا، وه آخرت میں بھی اندھا اور راستے سے بہت ہی بھٹکا ہوا رہے گا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور جو اِس دنیا میں اندھا بن کر رہا وہ آخرت میں بھی اندھا ہی رہے گا بلکہ راستہ پانے میں اندھے سے بھی زیادہ ناکام

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جو کوئی اس دنیا میں اندھا رہا وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا اور راہ سے بہت دور بھٹکا ہوا

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور جو کوئی اس جہان میں اندھا رہا، وه آخرت میں بھی اندھا اور راستے سے بہت ہی بھٹکا ہوا رہے گا.[1]

حواشی

[1] أَعْمَى (اندھا) سے مراد دل کا اندھا ہے یعنی جو دنیا میں حق کے دیکھنے، سمجھنے اور اسے قبول کرنے سے محروم رہا، وہ آخرت میں اندھا، اور رب کے خصوصی فضل و کرم سے محروم رہے گا۔