سورہ Al-Isra — آیت 68
رات کا صفر · 17:68 · 68/111
أَفَأَمِنتُمْ أَن يَخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ ٱلْبَرِّ أَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوا۟ لَكُمْ وَكِيلًا
Afaamintum an yakhsifa bikum janibaalbarri aw yursila AAalaykum hasiban thumma latajidoo lakum wakeela
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کیا تم (اس سے) بےخوف ہو کہ خدا تمہیں خشکی کی طرف (لے جا کر زمین میں) دھنسا دے یا تم پر سنگریزوں کی بھری ہوئی آندھی چلادے۔ پھر تم اپنا کوئی نگہبان نہ پاؤ
محمد جوناگڑھی
تو کیا تم اس سے بےخوف ہوگئے ہو کہ تمہیں خشکی کی طرف (لے جاکر زمین) میں دھنسا دے یا تم پر پتھروں کی آندھی بھیج دے۔ پھر تم اپنے لئے کسی نگہبان کو نہ پاسکو.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اچھا، تو کیا تم اِس بات سے بالکل بے خوف ہو کہ خدا کبھی خشکی پر ہی تم کو زمین میں دھنسا دے، یا تم پر پتھراؤ کرنے والی آندھی بھیج دے اور تم اس سے بچانے والا کوئی حمایتی نہ پاؤ؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو کیا تم اس بات سے بےخوف ہوگئے ہو کہ وہ دھنسا دے تمہیں کہیں خشکی میں ہی یا وہ تم پر بھیج دے کنکر برسانے والی تیز ہوا پھر تم نہ پاؤ اپنے لیے کوئی بچانے والا