سورہ Al-Isra — آیت 62

رات کا صفر · 17:62 · 62/111

قَالَ أَرَءَيْتَكَ هَـٰذَا ٱلَّذِى كَرَّمْتَ عَلَىَّ لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ لَأَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُۥٓ إِلَّا قَلِيلًا

Qala araaytaka hatha allatheekarramta AAalayya la-in akhkhartani ila yawmi alqiyamatilaahtanikanna thurriyyatahu illa qaleela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(اور از راہ طنز) کہنے لگا کہ دیکھ تو یہی وہ ہے جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے۔ اگر تو مجھ کو قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں تھوڑے سے شخصوں کے سوا اس کی (تمام) اولاد کی جڑ کاٹتا رہوں گا

محمد جوناگڑھی

اچھا دیکھ لے اسے تو نے مجھ پر بزرگی تو دی ہے، لیکن اگر مجھے بھی قیامت تک تو نے ڈھیل دی تو میں اس کی اوﻻد کو بجز بہت تھوڑے لوگوں کے، اپنے بس میں کرلوں گا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پھر وہ بولا”دیکھ تو سہی، کیا یہ اس قابل تھا کہ تُو نے اِسے مجھ پر فضیلت دی؟ اگر تُو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں اس کی پُوری نسل کی بیخ کَنی کر ڈالوں، بس تھوڑے ہی لوگ مجھ سے بچ سکیں گے۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس نے (مزید) کہا کہ ذرا دیکھ تو اس کو جس کو تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے اگر تو مجھے مہلت دے دے قیامت کے دن تک تو میں اس کی پوری نسل کو قابو میں کر کے چھوڑوں گا سوائے بہت تھوڑے سے لوگوں کے