سورہ Al-Isra — آیت 2

رات کا صفر · 17:2 · 2/111

وَءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ وَجَعَلْنَـٰهُ هُدًى لِّبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ أَلَّا تَتَّخِذُوا۟ مِن دُونِى وَكِيلًا

Waatayna moosa alkitabawajaAAalnahu hudan libanee isra-eela allatattakhithoo min doonee wakeela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تھی اور اس کو بنی اسرائیل کے لئے رہنما مقرر کیا تھا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہرانا

محمد جوناگڑھی

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنا دیا کہ تم میرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہ بنانا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

م نے اِس سے پہلے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اُسے بنی اسرائیل کے لیے ذریعہٴ ہدایت بنایا تھا، اِس تاکید کے ساتھ کہ میرے سوا کسی کو اپنا وکیل نہ بنانا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب (تورات) دی اور ہم نے اسے ہدایت بنایا بنی اسرائیل کے لیے کہ تم مت بناؤ میرے سوا کسی کو کارساز

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنا دیا کہ تم میرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہ بنانا.