سورہ Al-Hashr — آیت 23

حشر · 59:23 · 23/24

هُوَ ٱللَّهُ ٱلَّذِى لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْمَلِكُ ٱلْقُدُّوسُ ٱلسَّلَـٰمُ ٱلْمُؤْمِنُ ٱلْمُهَيْمِنُ ٱلْعَزِيزُ ٱلْجَبَّارُ ٱلْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ

Huwa Allahu allathee lailaha illa huwa almaliku alquddoosu assalamualmu'minu almuhayminu alAAazeezu aljabbaru almutakabbirusubhana Allahi AAamma yushrikoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

محمد جوناگڑھی

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاه، نہایت پاک، سب عیبوں سے صاف، امن دینے واﻻ، نگہبان، غالب زورآور، اور بڑائی واﻻ، پاک ہے اللہ ان چیزوں سے جنہیں یہ اس کا شریک بناتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ ہے نہایت مقدّس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، سب پر غالب،   اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا اور وہ بڑا ہی ہو کر رہنے والا۔ پاک ہے اللہ اُس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ حقیقی بادشاہ یکسرپاک سراپا سلامتی (اور ہر اعتبار سے سالم) امن دینے والا پناہ میں لینے والا زبردست (مطلق العنان) اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا سب بڑائیوں کا مالک۔ اللہ پاک ہے ان تمام چیزوں سے جو یہ شرک کرتے ہیں۔