سورہ Al-Hashr — آیت 20

حشر · 59:20 · 20/24

لَا يَسْتَوِىٓ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ وَأَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ ۚ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ

La yastawee as-habu annariwaas-habu aljannati as-habu aljannatihumu alfa-izoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اہل دوزخ اور اہل بہشت برابر نہیں۔ اہل بہشت تو کامیابی حاصل کرنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

اہل نار اور اہل جنت (باہم) برابر نہیں۔ جو اہل جنت ہیں وہی کامیاب ہیں (اور جو اہل نار ہیں وه ناکام ہیں).

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

دوزخ میں جانے والے اور جنت میں جانے والے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے جنت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

(دیکھو !) برابر نہیں ہوسکتے آگ والے اور جنت والے۔ یقینا جنت والے ہی کامیاب ہوں گے۔