سورہ Al-Hashr — آیت 13

حشر · 59:13 · 13/24

لَأَنتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِى صُدُورِهِم مِّنَ ٱللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ

Laantum ashaddu rahbatan fee sudoorihimmina Allahi thalika bi-annahum qawmun layafqahoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

(مسلمانو!) تمہاری ہیبت ان لوگوں کے دلوں میں خدا سے بھی بڑھ کر ہے۔ یہ اس لئے کہ یہ سمجھ نہیں رکھتے

محمد جوناگڑھی

(مسلمانو! یقین مانو) کہ تمہاری ہیبت ان کے دلوں میں بہ نسبت اللہ کی ہیبت کے بہت زیاده ہے، یہ اس لیے کہ یہ بے سمجھ لوگ ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن کے دلوں میں اللہ سے بڑھ کر تمہارا خوف ہے، اس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بُوجھ نہیں رکھتے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

(اے مسلمانو !) یقینا تمہارا ڈر ان کے دلوں میں اللہ کی نسبت شدید تر ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ یہ ناسمجھ لوگ ہیں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

(مسلمانو! یقین مانو) کہ تمہاری ہیبت ان کے دلوں[1] میں بہ نسبت اللہ کی ہیبت کے بہت زیاده ہے، یہ اس لیے کہ یہ بے سمجھ لوگ ہیں.[2]

حواشی

[1] یہود کے یا منافقین کے یا سب کے ہی دلوں میں۔ [2] یعنی تمہارا یہ خوف ان کے دلوں میں ان کی ناسمجھی کی وجہ سے ہے، ورنہ اگر یہ سمجھدار ہوتے تو سمجھ جاتے کہ مسلمانوں کا غلبہ وتسلط، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس لیے ڈرنا اللہ تعالیٰ سے چاہیے نہ کہ مسلمانوں سے۔