سورہ Al-Hajj — آیت 8
حج · 22:8 · 8/78
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَـٰبٍ مُّنِيرٍ
Wamina annasi man yujadilufee Allahi bighayri AAilmin wala hudan walakitabin muneer
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو خدا (کی شان) میں بغیر علم (ودانش) کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کتاب روشن کے جھگڑتا ہے
محمد جوناگڑھی
بعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
بعض اور لوگ ایسے ہیں کہ کسی علم اور ہدایت اور روشنی بخشنے والی کتاب کے بغیر، گردن اکڑائے ہوئے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کے بارے میں جھگڑتا ہے حالانکہ نہ اس کے پاس علم ہے نہ کوئی ہدایت ہے اور نہ کوئی روشن کتاب ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
بعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں.