سورہ Al-Hajj — آیت 74

حج · 22:74 · 74/78

مَا قَدَرُوا۟ ٱللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِۦٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ

Ma qadaroo Allaha haqqaqadrihi inna Allaha laqawiyyun AAazeez

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے

محمد جوناگڑھی

انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں، اللہ تعالیٰ بڑا ہی زور وقوت واﻻ اور غالب وزبردست ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ پہچانی جیسا کہ اس کے پہچاننے کا حق ہے واقعہ یہ ہے کہ قوت اور عزت والا تو اللہ ہی ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کا حق تھا یقیناً اللہ بہت طاقت والا سب پر غالب ہے