سورہ Al-Hajj — آیت 58
حج · 22:58 · 58/78
وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوٓا۟ أَوْ مَاتُوا۟ لَيَرْزُقَنَّهُمُ ٱللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ
Wallatheena hajaroofee sabeeli Allahi thumma qutiloo aw matoolayarzuqannahumu Allahu rizqan hasanan wa-inna Allahalahuwa khayru arraziqeen
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور جن لوگوں نے خدا کی راہ میں ہجرت کی پھر مارے گئے یا مر گئے۔ ان کو خدا اچھی روزی دے گا۔ اور بےشک خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
محمد جوناگڑھی
اور جن لوگوں نے راه خدا میں ترک وطن کیا پھر وه شہید کر دیئے گئے یا اپنی موت مر گئے اللہ تعالیٰ انہیں بہترین رزق عطا فرمائے گا۔ اور بیشک اللہ تعالیٰ روزی دینے والوں میں سب سے بہتر ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی، پھر قتل کر دیے گئے یا مر گئے، اللہ ان کو اچھّا رزق دے گا اور یقیناً اللہ ہی بہترین رازق ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اللہ کی راہ میں پھر وہ قتل ہوگئے یا فوت ہوگئے (دونوں صورتوں میں) اللہ ان کو لازماً رزق حسنہ عطا فرمائے گا اور یقیناً اللہ ہی بہترین رزق دینے والا ہے