سورہ Al-Baqarah — آیت 238

گائے · 2:238 · 238/286

حَـٰفِظُوا۟ عَلَى ٱلصَّلَوَٰتِ وَٱلصَّلَوٰةِ ٱلْوُسْطَىٰ وَقُومُوا۟ لِلَّهِ قَـٰنِتِينَ

Hafithoo AAalaassalawati wassalatialwusta waqoomoo lillahi qaniteen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(مسلمانو) سب نمازیں خصوصاً بیچ کی نماز (یعنی نماز عصر) پورے التزام کے ساتھ ادا کرتے رہو۔ اور خدا کے آگے ادب سے کھڑے رہا کرو

محمد جوناگڑھی

نمازوں کی حفاﻇت کرو، بالخصوص درمیان والی نماز کی اور اللہ تعالیٰ کے لئے باادب کھڑے رہا کرو۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اپنی نمازوں کی نگہداشت رکھو، خصوصاً ایسی نماز کی جو محاسِن صلوٰة کی جامع ہو۔ اللہ کے آگے اس طرح کھڑے ہو، جیسے فرماں بردار غلام کھڑے ہوتےہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

محافظت کرو تمام نمازوں کی اور خاص طور پر بیچ والی نماز کی اور کھڑے ہوا کرو اللہ کے سامنے پورے ادب کے ساتھ