سورہ Al-'Ankabut — آیت 22

مکڑی · 29:22 · 22/69

وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ وَلَا نَصِيرٍ

Wama antum bimuAAjizeena fee al-ardiwala fee assama-i wama lakum mindooni Allahi min waliyyin wala naseer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور تم (اُس کو) نہ زمین میں عاجز کرسکتے ہو نہ آسمان میں اور نہ خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار

محمد جوناگڑھی

تم نہ تو زمین میں اللہ تعالیٰ کو عاجز کرسکتے ہو نہ آسمان میں، اللہ تعالیٰ کے سوا تمہارا کوئی والی ہے نہ مددگار.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تم نہ زمین میں عاجز کرنے والے ہو نہ آسمان میں، اور اللہ سے بچانے والا کوئی سرپرست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور تم اسے عاجز نہیں کرسکتے زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہیں ہے اللہ کے مقابلے میں کوئی تمہارا حمایتی اور نہ ہی کوئی مدد گار