سورہ Al-Anbya — آیت 25

پیغمبر · 21:25 · 25/112

وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِىٓ إِلَيْهِ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱعْبُدُونِ

Wama arsalna min qablika minrasoolin illa noohee ilayhi annahu la ilahailla ana faAAbudoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جو پیغمبر ہم نےتم سے پہلے بھیجے ان کی طرف یہی وحی بھیجی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کرو

محمد جوناگڑھی

تجھ سے پہلے بھی جو رسول ہم نے بھیجا اس کی طرف یہی وحی نازل فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں پس تم سب میری ہی عبادت کرو.*

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم نے تُم سے پہلے جو رسُول بھی بھیجا ہے اُس کو یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے، پس تم لوگ میری ہی بندگی کرو

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے آپ ﷺ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس کی طرف یہی وحی کرتے تھے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں پس میری ہی بندگی کرو

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

تجھ سے پہلے بھی جو رسول ہم نے بھیجا اس کی طرف یہی وحی نازل فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں پس تم سب میری ہی عبادت کرو.[1]

حواشی

[1] یعنی تمام پیغمبر بھی یہی توحید کا پیغام لے کر آئے۔