سورہ Al-An'am — آیت 7
مویشی · 6:7 · 7/165
وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتَـٰبًا فِى قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
Walaw nazzalna AAalayka kitabanfee qirtasin falamasoohu bi-aydeehim laqala allatheenakafaroo in hatha illa sihrun mubeen
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور اگر ہم تم پر کاغذوں پر لکھی ہوئی کتاب نازل کرتے اور یہ اسے اپنے ہاتھوں سے بھی ٹٹول لیتے تو جو کافر ہیں وہ یہی کہہ دیتے کہ یہ تو (صاف اور) صریح جادو ہے
محمد جوناگڑھی
اور اگر ہم کاغذ پر لکھا ہوا کوئی نوشتہ آپ پر نازل فرماتے پھر اس کو یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی یہ کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ کچھ بھی نہیں مگر صریح جادو ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اے پیغمبرؐ! اگر ہم تمہارے اوپر کوئی کاغذ میں لکھی لکھائی کتاب بھی اتار دیتے اور لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو کر بھی دیکھ لیتے تب بھی جنہوں نے حق کا انکار کیا ہے وہ یہی کہتے کہ یہ تو صریح جادو ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور اگر ہم نے اتار (بھی) دی ان پر کوئی کتاب جو کاغذوں میں لکھی ہوئی ہو پھر وہ اسے چھو بھی لیں اپنے ہاتھوں سے تب بھی یہ کافر یہی کہیں گے کہ یہ تو ایک کھلا جادو ہے