سورہ Al-An'am — آیت 36

مویشی · 6:36 · 36/165

۞ إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ ٱلَّذِينَ يَسْمَعُونَ ۘ وَٱلْمَوْتَىٰ يَبْعَثُهُمُ ٱللَّهُ ثُمَّ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ

Innama yastajeebu allatheenayasmaAAoona walmawta yabAAathuhumu Allahuthumma ilayhi yurjaAAoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

بات یہ ہے کہ (حق کو) قبول وہی کرتے ہیں جو سنتے بھی ہیں اور مردوں کو تو خدا (قیامت ہی کو) اٹھائے گا۔ پھر اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے

محمد جوناگڑھی

وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں۔ اور مُردوں کو اللہ زنده کر کے اٹھائے گا پھر سب اللہ ہی کی طرف ﻻئے جائیں گے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

دعوتِ حق پر لبیک وہی لوگ کہتے ہیں جو سُننے والے ہیں، رہے مُردے، تو انہیں تو اللہ بس قبروں ہی سے اُٹھائے گا اور پھر وہ (اس کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے) واپس لائے جائیں گے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

بات تو وہی قبول کریں گے جو (حقیقتاً) سنتے ہیں۔ رہے یہ مردے تو اللہ ان کو اٹھائے گا پھر وہ اسی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے