سورہ Al-A'raf — آیت 195

اونچی جگہ · 7:195 · 195/206

أَلَهُمْ أَرْجُلٌ يَمْشُونَ بِهَآ ۖ أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ يَبْطِشُونَ بِهَآ ۖ أَمْ لَهُمْ أَعْيُنٌ يُبْصِرُونَ بِهَآ ۖ أَمْ لَهُمْ ءَاذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا ۗ قُلِ ٱدْعُوا۟ شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ كِيدُونِ فَلَا تُنظِرُونِ

Alahum arjulun yamshoona biha amlahum aydin yabtishoona biha am lahum aAAyunun yubsiroonabiha am lahum athanun yasmaAAoona biha quliodAAoo shurakaakum thumma keedooni fala tunthiroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

بھلا ان کے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا ہاتھ ہیں جن سے پکڑیں یا آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا کان ہیں جن سے سنیں؟ کہہ دو کہ اپنے شریکوں کو بلالو اور میرے بارے میں (جو) تدبیر (کرنی ہو) کرلو اور مجھے کچھ مہلت بھی نہ دو (پھر دیکھو کہ وہ میرا کیا کرسکتے ہیں)

محمد جوناگڑھی

کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وه چلتے ہوں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وه کسی چیز کو تھام سکیں، یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وه دیکھتے ہوں، یا ان کے کان ہیں جن سے وه سنتے ہیں آپ کہہ دیجئے! تم اپنے سب شرکا کو بلا لو، پھر میری ضرر رسانی کی تدبیر کرو پھر مجھ کو ذرا مہلت مت دو۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا یہ پاوٴں رکھتے ہیں کہ ان سے چلیں؟ کیا یہ ہاتھ رکھتے ہیں کہ ان سے پکڑیں؟ کیا یہ آنکھیں رکھتے ہیں کہ ان سے دیکھیں؟ کیا یہ کان رکھتے ہیں کہ ان سے سُنیں؟ اے محمدؐ ، ان سے کہہ دو کہ”بُلا لواپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو پھر تم سب مِل کر میرے خلاف تدبیریں کرو اور مجھے ہر گز مہلت نہ دو

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے یہ چلتے ہوں ؟ یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے یہ پکڑتے ہوں ؟ یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے یہ دیکھتے ہوں ؟ یا ان کے کان ہیں جن سے یہ سنتے ہوں ؟ (اے نبی ﷺ !) آپ کہہ دیجیے کہ پکار لو اپنے سب شریکوں کو پھر میرے خلاف چالیں چلو (جو چل سکتے ہو) اور مجھے کوئی مہلت نہ دو