سورہ Al-A'raf — آیت 159

اونچی جگہ · 7:159 · 159/206

وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰٓ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِٱلْحَقِّ وَبِهِۦ يَعْدِلُونَ

Wamin qawmi moosa ommatun yahdoonabilhaqqi wabihi yaAAdiloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور قوم موسیٰ میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو حق کا راستہ بتاتے اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی

اور قوم موسیٰ میں ایک جماعت ایسی بھی ہے جو حق کے مطابق ہدایت کرتی ہے اور اسی کے مطابق انصاف بھی کرتی ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

موسٰی کی قوم میں ایک گروہ ایسا بھی تھا جو حق کے مطابق ہدایت کرتا اور حق ہی کے مطابق انصاف کر تا تھا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور موسیٰ ؑ کی قوم میں ایک جماعت ایسے لوگوں کی بھی تھی جو حق کی ہدایت دیتے تھے اور حق ہی کے ساتھ عدل و انصاف بھی کرتے تھے