سورہ Al-A'raf — آیت 108
اونچی جگہ · 7:108 · 108/206
وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ
WanazaAAa yadahu fa-itha hiya baydaolinnathireen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کی نگاہوں میں سفید براق (تھا)
محمد جوناگڑھی
اور اپنا ہاتھ باہر نکالا سو وه یکایک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہو گیا۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اس نے اپنی جیب سے ہاتھ نکالا اور سب دیکھنے والوں کے سامنے وہ چمک رہا تھا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور اپنا ہاتھ (گریبان سے) نکالا تو اچانک وہ تھا دیکھنے والوں کے لیے سفید (چمکدار)۔